12 ستمبر، 2016، 12:56 PM

شمالی کوریا کسی بھی وقت چھٹا جوہری دھماکہ کر سکتا ہے

شمالی کوریا کسی بھی وقت چھٹا جوہری دھماکہ کر سکتا ہے

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایک اور جوہری دھماکہ کر سکتا ہے جو کہ اس کا چھٹا جوہری تجربہ ہو گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایک اور جوہری دھماکہ کر سکتا ہے جو کہ اس کا چھٹا جوہری تجربہ ہو گا ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفا ع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کی جائے وقوع پر ایک سرنگ ابھی استعمال نہیں ہوئی جس میں چھٹا دھماکہ کیا جا سکتا ہے ۔شمالی کوریا کے حکام نے گزشتہ تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ جوہری تجربہ ایک جدید اور حال ہی میں تیار کیے گئے جوہری وار ہیڈ کا تھا او ر اس نے اب بیلسٹک راکٹوں پر جوہری ہتھیار نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔جنوبی کور یا کا خیال ہے کہ یہ شمالی کور یا کا اب تک کا سب سے بڑا جوہر ی تجربہ ہے اور جنوبی کور یا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس حالیہ تجربے کی شدت دس کلو ٹن تھی جو کہ گزشتہ تجربوں سے دوگنی ہے ۔
ادھر جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملہ کرنے کا کوئی اشارہ ملا تو ایسی صورت میں جنوبی کوریا کے پاس شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ گزشتہ جمعہ کو شمالی کوریا نے کامیاب جوہری تجربے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پانچواں جوہری تجربہ ہے ۔ادھر امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت عالمی برادری اس وقت شمالی کوریا کے ان اقدامات کا جواب دینے پر غور کر رہی ہے ۔

News ID 1866865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha